صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قسموں اور نذروں کا بیان ۔ حدیث 1619

جب کوئی شخص کہے کہ اللہ کی قسم میں آج کلام نہیں کروں گا۔، پھر اس نے نماز پڑھی یا قرات کی یاسبحان اللہ کہا یااللہ اکبر کہا یا الحمدللہ یا لاالہ الااللہ کہا تو وہ قسم کی اس نیت پر محمول ہوگی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بہتر کلام چار ہیں ، سبحان اللہ، الحمدللہ،لاالہ الااللہ، اور اللہ اکبر، ابوسفیان نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرقل کولکھ بھیجا کہ اس کلمہ کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے اور مجاہد نے کہا کہ تقوی کا کلمہ لاالہ الااللہ ہے ۔

راوی: موسی بن اسماعیل , عبدالوحد , اعمش , شقیق , عبد اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلِمَةً وَقُلْتُ أُخْرَی مَنْ مَاتَ يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أُدْخِلَ النَّارَ وَقُلْتُ أُخْرَی مَنْ مَاتَ لَا يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أُدْخِلَ الْجَنَّةَ

موسی بن اسماعیل، عبدالوحد، اعمش، شقیق، عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کلمہ فرمایا اور میں نے دوسرا (اسی قیاس) پر کہا (آپ نے فرمایا کہ) جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ تعالیٰ کا کسی کو شریک بناتا ہو تو وہ دوزخ میں جائے گا، میں نے کہا کہ جو شخص اس حال میں جائے کہ وہ اللہ کا شریک نہ بنائے تو جنت میں داخل ہوگا۔

Narrated 'Abdullah: Allah's Apostle said a sentence and I said another. He said, "Whoever dies while he is setting up rivals along with Allah (i.e. worshipping others along with Allah) shall be admitted into the (Hell) Fire." And I said the other: "W

یہ حدیث شیئر کریں