جب کوئی شخص کہے کہ اللہ کی قسم میں آج کلام نہیں کروں گا۔، پھر اس نے نماز پڑھی یا قرات کی یاسبحان اللہ کہا یااللہ اکبر کہا یا الحمدللہ یا لاالہ الااللہ کہا تو وہ قسم کی اس نیت پر محمول ہوگی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بہتر کلام چار ہیں ، سبحان اللہ، الحمدللہ،لاالہ الااللہ، اور اللہ اکبر، ابوسفیان نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرقل کولکھ بھیجا کہ اس کلمہ کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے اور مجاہد نے کہا کہ تقوی کا کلمہ لاالہ الااللہ ہے ۔
راوی: قتیبہ بن سعید , محمد بن فضیل , عمارہ بن قعقاع , ابوزرعہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَی اللِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَی الرَّحْمَنِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ
قتیبہ بن سعید، محمد بن فضیل، عمارہ بن قعقاع، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دو کلمات ایسے ہیں جو زبان پرہلکے ہیں (لیکن) تول میں بھاری ہیں اور خداوند تعالیٰ کو محبوب ہیں (وہ کلمات یہ ہیں) سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "(Following are) two words (sentences or utterances that are very easy for the tongue to say, and very heavy in the balance (of reward,) and the must beloved to the Gracious Almighty (And they are): Subhan Allah wa bi-hamdihi; Subhan Allahi-l-'Azim,"