اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان لوگوں نے پکی پکی قسمیں کھائیں۔
اور ابن عباس نے بیان کیا حضرت ابوبکر نے عرض کیا کہ بخدا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ مجھے بتلادیں جو میں نے خواب کی تعبیر میں غلطی کی ہے ، آپ نے فرمایا کہ قسم نہ دو۔
راوی: محمد بن مثنی , غندر , شعبہ , معبد بن خالد , حارثہ بن وہب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَلَا أَدُلُّکُمْ عَلَی أَهْلِ الْجَنَّةِ کُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعَّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَی اللَّهِ لَأَبَرَّهُ وَأَهْلِ النَّارِ کُلُّ جَوَّاظٍ عُتُلٍّ مُسْتَکْبِرٍ
محمد بن مثنی، غندر، شعبہ، معبد بن خالد، حارثہ بن وہب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ کیا میں تم کو جنتی لوگ نہ بتا دوں وہ کمزور اور مظلوم ہیں، اگر وہ کسی بات پر اللہ کی قسم کھالیں تو اللہ اسے پورا کر دیتا ہے اور دوزخ میں جانے والے مغرور اور سرکش اور متکبر لوگ ہیں۔
Narrated Haritha bin Wahb:
I heard the Prophet saying, "Shall I tell you of the people of Paradise? They comprise every poor humble person, and if he swears by Allah to do something, Allah will fulfill it; while the people of the fire comprise every violent, cruel arrogant person."