صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قسموں اور نذروں کا بیان ۔ حدیث 1594

اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان لوگوں نے پکی پکی قسمیں کھائیں۔
اور ابن عباس نے بیان کیا حضرت ابوبکر نے عرض کیا کہ بخدا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ مجھے بتلادیں جو میں نے خواب کی تعبیر میں غلطی کی ہے ، آپ نے فرمایا کہ قسم نہ دو۔

راوی: اسماعیل , مالک , ابن شہاب , ابن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمُوتُ لِأَحَدٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ ثَلَاثَةٌ مِنْ الْوَلَدِ تَمَسُّهُ النَّارُ إِلَّا تَحِلَّةَ الْقَسَمِ

اسماعیل، مالک، ابن شہاب، ابن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس مسلمان کے تین بچے مرجائیں (اور وہ صبر کرے) تو آگ اسے صرف قسم پوری کرنے کے لئے چھوئے گی۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "Any Muslim who has lost three of his children will not be touched by the Fire except that which will render Allah's oath fulfilled."

یہ حدیث شیئر کریں