صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 151

نئی دلہن کو ان کے شوہر کے گھر سرور کے ساتھ رخصت کرنے کا بیان

راوی: فضل بن یعقوب , محمد بن سابق , اسرائیل , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا زَفَّتْ امْرَأَةً إِلَی رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَائِشَةُ مَا کَانَ مَعَکُمْ لَهْوٌ فَإِنَّ الْأَنْصَارَ يُعْجِبُهُمْ اللَّهْوُ

فضل بن یعقوب، محمد بن سابق، اسرائیل، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے ایک یتیم لڑکی کو ایک انصاری شخص کے ساتھ بیاہ دیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا، اے عائشہ تمہارے پاس سرور (بچیوں کا گانا) کیا تھا، کیوں کہ انصار کو سرور اچھا معلوم ہوتا ہے۔

Narrated 'Aisha:
that she prepared a lady for a man from the Ansar as his bride and the Prophet said, "O 'Aisha! Haven't you got any amusement (during the marriage ceremony) as the Ansar like amusement?"

یہ حدیث شیئر کریں