صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 139

نکاح کے وقت شرطیں کرنے کا بیان، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، شرط کرنے کے وقت حقوق شوہر ختم ہوجاتے ہیں، مسور کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے اپنے ایک داماد کا ذکر کیا اور (حقوق) دامادی (اداکرنے) پر ان کی تعریف کی اور فرمایا کہ اس نے مجھے جو بات کہی تھی وہ سچ کر دکھائی اور جو وعدہ کیا، پورا کر دکھایا

راوی: ابوالولید , ہشام بن عبدالملک , یزید بن ابی حبیب , ابوالخیر , عقبہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحَقُّ مَا أَوْفَيْتُمْ مِنْ الشُّرُوطِ أَنْ تُوفُوا بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ

ابوالولید، ہشام بن عبدالملک، یزید بن ابی حبیب، ابوالخیر، عقبہ کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم پر سب شرطوں سے زیادہ نکاح کی شرطوں کو پورا کرنے کا حق ہے، جن کی وجہ سے تمہارے لئے ان کی شرمگاہیں حلال ہوئیں۔

Narrated 'Uqba:
The Prophet said: "The stipulations most entitled to be abided by are those with which you are given the right to enjoy the (women's) private parts (i.e. the stipulations of the marriage contract)."

یہ حدیث شیئر کریں