صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 114

عورت کو نکاح سے پہلے دیکھ لینے کے جائز ہونے کے بیان میں

راوی: مسدد , حماد بن زید , ہشام , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُکِ فِي الْمَنَامِ يَجِيئُ بِکِ الْمَلَکُ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَقَالَ لِي هَذِهِ امْرَأَتُکَ فَکَشَفْتُ عَنْ وَجْهِکِ الثَّوْبَ فَإِذَا أَنْتِ هِيَ فَقُلْتُ إِنْ يَکُ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ

مسدد، حماد بن زید، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے تم کو خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ریشمی کپڑے میں تمہاری تصویر لایا اور اس نے مجھ سے کہا یہ آپ کی بیوی ہے، میں نے تمہارے چہرہ سے کپڑا ہٹا کر دیکھا تو وہ بعینہ تو تھی، میں نے سوچا کہ اگر یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو ہو کر رہے گا۔

Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle said (to me), "You were shown to me in a dream. An angel brought you to me, wrapped in a piece of silken cloth, and said to me, 'This is your wife.' I removed the piece of cloth from your face, and there you were. I said to myself. 'If it is from Allah, then it will surely be.' "

یہ حدیث شیئر کریں