صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 113

زمانہ عدت میں علانیہ پیغام نکاح بھیجنے سے خوف نہ کرنے کا بیان، اکننتم کے معنی تم نے چھپایا (اور جس چیز کی حفاظت کی جائے اسے مکنون کہتے ہیں) تم کو (عورت کے زمانہ عدت میں) پیغام نکاح بھیجنے سے کچھ خوف نہیں، یا چاہے اپنے دلوں میں رکھو اللہ جانتا ہے کہ تم ذکر کئے بغیر نہ رہوگے، مگر خفیہ قول وقرار نہ کرو

راوی: زائدہ , منصور , مجاہد , ابن عباس

حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَائِ يَقُولُ إِنِّي أُرِيدُ التَّزْوِيجَ وَلَوَدِدْتُ أَنَّهُ تَيَسَّرَ لِي امْرَأَةٌ صَالِحَةٌ وَقَالَ الْقَاسِمُ يَقُولُ إِنَّکِ عَلَيَّ کَرِيمَةٌ وَإِنِّي فِيکِ لَرَاغِبٌ وَإِنَّ اللَّهَ لَسَائِقٌ إِلَيْکِ خَيْرًا أَوْ نَحْوَ هَذَا وَقَالَ عَطَائٌ يُعَرِّضُ وَلَا يَبُوحُ يَقُولُ إِنَّ لِي حَاجَةً وَأَبْشِرِي وَأَنْتِ بِحَمْدِ اللَّهِ نَافِقَةٌ وَتَقُولُ هِيَ قَدْ أَسْمَعُ مَا تَقُولُ وَلَا تَعِدُ شَيْئًا وَلَا يُوَاعِدُ وَلِيُّهَا بِغَيْرِ عِلْمِهَا وَإِنْ وَاعَدَتْ رَجُلًا فِي عِدَّتِهَا ثُمَّ نَکَحَهَا بَعْدُ لَمْ يُفَرَّقْ بَيْنَهُمَا وَقَالَ الْحَسَنُ لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا الزِّنَا وَيُذْکَرُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ حَتَّی يَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَهُ تَنْقَضِيَ الْعِدَّةُ

زائدہ، منصور، مجاہد، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فیما عرضتم کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ (کسی عورت سے جو عدت میں ہو) کہے کہ میراشادی کا ارادہ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کوئی نیک عورت مل جائے، قاسم کہتے ہیں کہ (آیت کا مطلب یہ ہے) کوئی کہے تو میرے نزدیک بزرگ ہے اور میں تجھے پسند کرتا ہوں، اللہ تجھے بھلائی پہنچائے یا (اور کچھ) اس طرح سے کہے، عطاء کہتے کہ اشارۃ کہے ظاہر کرکے نہ کہے (بلکہ یہ) کہے مجھے یہ حاجت ہے، تم کو بشارت ہو اور تم اللہ کے فضل سے کھوٹی نہیں ہو، تو عورت صرف یہ کہہ دے کہ میں سنتی ہوں لیکن کوئی وعدہ نہ کرے اور نہ ولی بغیر اس سے کہے وعدہ کرے اور اگر عورت زمانہ عدت میں کسی شخص سے وعدہ کرے اس کے بعد اس سے نکاح کرے تو مرد و عورت میں تفریق نہ کرائی جائے، اور حسن کہتے کہ پوشیدہ وعدہ سے زنا مراد ہے، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ (حَتَّی يَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَهُ) کے معنی ہیں جب تک عدت تمام نہ ہو جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں