رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح متعہ اخیر وقت میں منع کرنے کا بیان
راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , ابی حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ سُئِلَ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَائِ فَرَخَّصَ فَقَالَ لَهُ مَوْلًی لَهُ إِنَّمَا ذَلِکَ فِي الْحَالِ الشَّدِيدِ وَفِي النِّسَائِ قِلَّةٌ أَوْ نَحْوَهُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، ابی حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے نکاح متعہ کامسئلہ پوچھا، تو انہوں نے اسے جائز بتایا، ان کے آزاد کئے ہوئے غلام نے کہا یہ تو جب تھا کہ سخت ضرورت ہوتی اور عورتیں کم ہوتیں، تو ابن عباس کہا، ہاں!
Narrated Abu Jamra:
I heard Ibn Abbas (giving a verdict) when he was asked about the Mut'a with the women, and he permitted it (Nikah-al-Mut'a). On that a freed slave of his said to him, "That is only when it is very badly needed and women are scarce." On that, Ibn 'Abbas said, "Yes."