صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1000

اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ اے ایمان والو ! کوئی جماعت کی دوسری جماعت سے مذاق نہ کرے شاید کہ وہ ان سے بہتر ہوں، فاولئک ھم الظالمون تک

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , ہشام اپنے والد سے وہ عبداللہ بن زمعہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَضْحَکَ الرَّجُلُ مِمَّا يَخْرُجُ مِنْ الْأَنْفُسِ وَقَالَ بِمَ يَضْرِبُ أَحَدُکُمْ امْرَأَتَهُ ضَرْبَ الْفَحْلِ أَوْ الْعَبْدِ ثُمَّ لَعَلَّهُ يُعَانِقُهَا وَقَالَ الثَّوْرِيُّ وَوُهَيْبٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامٍ جَلْدَ الْعَبْدِ

علی بن عبداللہ ، سفیان، ہشام اپنے والد سے وہ عبداللہ بن زمعہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ریح خارج ہونے پر ہنسنے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ کیوں تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کو جانوروں کی طرح مارتا ہے حالانکہ پھر وہ اس سے گلے ملے گا اور ثوری، وہیب وابو معاویہ نے ہشام سے جلد العبد کا لفظ بیان کیا، (یعنی غلاموں کی طرح مارتا ہے) ۔

Narrated 'Abdullah bin Zam'a:
The Prophet forbade laughing at a person who passes wind, and said, "How does anyone of you beat his wife as he beats the stallion camel and then he may embrace (sleep with) her?" And Hisham said, "As he beats his slave"

یہ حدیث شیئر کریں