صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 999

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان

راوی: محمد بن العلا ابراہیم بن یوسف بن ابی اسحاق یوسف ابواسحق اسود بن یزید ابوموسیٰ اشعری

حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مُوسَی الْأَشْعَرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ فَمَکُثْنَا حِينًا مَا نُرَی إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَا نَرَی مِنْ دُخُولِهِ وَدُخُولِ أُمِّهِ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن العلا ابراہیم بن یوسف بن ابی اسحاق یوسف ابواسحاق اسود بن یزید حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اور میرا بھائی یمن سے (مدینہ میں) آئے اور ایک عرصہ تک (مدینہ میں) قیام کیا ہم ہمیشہ یہ ہی خیال کرتے رہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک آدمی ہیں اس لئے کہ ہم عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کی ماں کو اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے جاتے دیکھتے ہیں۔

Narrated Abu Musa Al-Ashari:
My brother and I came from Yemen, and for some time we continued to consider 'Abdullah bin Mas'ud as one of the members of the family of the Prophet because we used to see him and his mother going in the house of the Prophet very often.

یہ حدیث شیئر کریں