حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
راوی: حفص بن عمر شعبہ سلیمان ابا وائل مسروق عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقًا قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَکُنْ فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِّشًا وَقَالَ إِنَّ مِنْ أَحَبِّکُمْ إِلَيَّ أَحْسَنَکُمْ أَخْلَاقًا وَقَالَ اسْتَقْرِئُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَسَالِمٍ مَوْلَی أَبِي حُذَيْفَةَ وَأُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حفص بن عمر شعبہ سلیمان ابا وائل مسروق حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فحش گو اور فحش کام کرنے والے نہیں تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب لوگوں میں مجھ کو وہ شخص زیادہ پسند ہے جو تم میں سب سے زیادہ خوش خلق نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن شریف چار شخصوں سے پڑھو عبداللہ بن مسعود سے سالم مولیٰ ابی حذیفہ سے ابی بن کعب سے اور معاذ بن جبل سے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Amr:
Allah's Apostle neither talked in an insulting manner nor did he ever speak evil intentionally. He used to say, "The most beloved to me amongst you is the one who has the best character and manners." He added, " Learn the Qur'an from (any of these) four persons. 'Abdullah bin Mas'ud, Salim the freed slave of Abu Hudhaifa, Ubai bin Ka'b, and Mu'adh bin Jabal."