صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 967

حضرت سعد بن ابی وقاص کے فضائل کے بیان بنو زہرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ننہالی عزیز ہیں اور سعد بن مالک آپ کے ماموں تھے۔

راوی: ابراہیم بن موسیٰ ابن ابی زائدہ ہاشم بن ہاشم بن عتبہ ابن ابی وقاص سعید بن مسیب

حَدَّثَنِا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلَّا فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ وَلَقَدْ مَکَثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الْإِسْلَامِ تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ

ابراہیم بن موسیٰ ابن ابی زائدہ ہاشم بن ہاشم بن عتبہ ابن ابی وقاص سعید بن مسیب سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس دن میں اسلام لایا ہوں اس دن اور لوگ بھی مشرف بہ اسلام ہوئے اور بے شک سات دن تک میں اسی حالت میں رہا کہ میں اسلام کا تیسرا شخص تھا (یعنی حضرت خدیجہ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد تیسرا مسلمان میں ہوں) ۔

Narrated Sad bin Abi Waqqas:
No man embraced Islam before the day on which I embraced Islam, and no doubt, I remained for seven days as one third of the then extant Muslims.

یہ حدیث شیئر کریں