صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 964

حضرت طلحہ بن عبیداللہ کے فضائل کا بیان، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات کے وقت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راضی تھے۔

راوی: مسدد خالد ابن ابی خالد قیس بن ابی حازم

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ الَّتِي وَقَی بِهَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ شَلَّتْ

مسدد خالد ابن ابی خالد حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ کو بیکار و شل دیکھا انہوں نے اس ہاتھ سے (احد کے دن) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کفار کے حملوں سے بچایا تھا۔

Narrated Qais bin Abi Hazim:
I saw Talha's paralyzed hand with which he had protected the Prophet (from an arrow) .

یہ حدیث شیئر کریں