صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 959

حضرت زبیر بن عوام کے فضائل کا بیان ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری تھے اور سفید پوش کو حواری کہتے ہیں ۔

راوی: عبید ابواسامہ ہشام عروہ

حَدَّثَنِاعُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ أَخْبَرَنِي أَبِي سَمِعْتُ مَرْوَانَ کُنْتُ عِنْدَ عُثْمَانَ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ اسْتَخْلِفْ قَالَ وَقِيلَ ذَاکَ قَالَ نَعَمْ الزُّبَيْرُ قَالَ أَمَا وَاللَّهِ إِنَّکُمْ لَتَعْلَمُونَ أَنَّهُ خَيْرُکُمْ ثَلَاثًا

عبید ابواسامہ ہشام حضرت عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے مروان سے سنا ہے کہ میں حضرت عثمان کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک شخص نے آپ کے پاس آ کر کہا اب آپ کسی کو خلیفہ بنا دیجئے حضرت عثمان نے دریافت کیا کیا لوگ خلیفہ بنانے کو کہتے ہیں؟ اس نے کہا ہاں! حضرت زبیر کو حضرت عثمان نے تین مرتبہ کہا آگاہ ہو جاؤ کہ زبیر سب سے بہتر ہیں۔

Narrated Marwan bin Al-Hakam:
While I was with 'Uthman, a man came to him and said, "Appoint your successor." 'Uthman said, "Has such successor been named?" He replied, "Yes, Az-Zubair." 'Uthman said, thrice, "By Allah! Indeed you know that he is the best of you."

یہ حدیث شیئر کریں