یہ بات ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔
راوی: محمد بن یزید الکوفی اوزاعی یحیی بن ابی کثیر محمد بن ابراہیم عروہ بن زبیر
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو عَنْ أَشَدِّ مَا صَنَعَ الْمُشْرِکُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ عُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَوَضَعَ رِدَائَهُ فِي عُنُقِهِ فَخَنَقَهُ بِهِ خَنْقًا شَدِيدًا فَجَائَ أَبُو بَکْرٍ حَتَّی دَفَعَهُ عَنْهُ فَقَالَ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَائَکُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّکُمْ
محمد بن یزید الکوفی اوزاعی یحیی بن ابی کثیر محمد بن ابراہیم عروہ بن زبیر سے روایت کرتے ہیں عروہ کہتے ہیں میں نے عبداللہ بن عمرو سے دریافت کیا وہ سخت ترین بات کون سی تھی جو مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کی؟ انہوں نے فرمایا میں نے عقبہ بن ابی معیط کو دیکھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز پڑھ رہے تھے اس نے اپنی چادر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن مبارک میں ڈال کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گلا بہت زور سے گھوٹنا شروع کیا اتنے میں حضرت ابوبکر آ گئے اور آ کر اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہٹایا اور کہا کیا تم ایسے شخص کو مارے ڈالتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا رب اللہ تعالیٰ ہے اور تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے معجزے بھی لا چکا ہے۔
Narrated 'Urwa bin Az-Zubair:
I asked 'Abdullah bin 'Amr, "What was the worst thing the pagans did to Allah's Apostle?" He said, "I saw 'Uqba bin Abi Mu'ait coming to the Prophet while he was praying.' Uqba put his sheet round the Prophet's neck and squeezed it very severely. Abu Bakr came and pulled 'Uqba away from the Prophet and said, "Do you intend to kill a man just because he says: 'My Lord is Allah, and he has brought forth to you the Evident Signs from your Lord?"