مہاجروں کے مناقب اور فضیلتوں کا بیان ان میں سے حضرت ابوبکر عبداللہ بن ابی قحافہ تیمی بھی ایک مہاجر ہیں باری تعالیٰ کا ارشاد ان حاجت مند مہاجرین کا بالخصوص حق ہے جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے (جبراً و ظلما) جدا کر دیئے گئے وہ اللہ تعالیٰ فضل ( یعنی جنت) اور رضا مندی کے طالب ہیں وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ( کے دین) کی مدد کرتے ہیں اور یہی لوگ ایمان کے سچے ہیں اور باری تعالیٰ کا یہ ارشاد (یعنی اگر تم ان محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کی مدد نہ کرو گے پس اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے گا حضرت عائشہ صدیقہ! ابوسعید اور ابن عباس فرماتے ہیں کہ ابوبکر غار ثور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔
راوی: محمد ہمام ثابت انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي الْغَارِ لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ نَظَرَ تَحْتَ قَدَمَيْهِ لَأَبْصَرَنَا فَقَالَ مَا ظَنُّکَ يَا أَبَا بَکْرٍ بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا
محمد ہمام ثابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کہتے ہیں کہ میں نے غار کے قیام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا اگر کوئی شخص ان (تلاش کرنے والوں) میں سے اپنے قدموں کے نیچے نظر کرے تو بے شک ہم کو دیکھ لے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ابوبکر ان دو کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے جن کا تیسرا اللہ تعالیٰ ہے۔
Narrated Abu Bakr:
I said to the Prophet while I was in the Cave. "If any of them should look under his feet, he would see us." He said, "O Abu Bakr! What do you think of two (persons) the third of whom is Allah?"