یہ باب بھی سرخی سے خالی ہے۔
راوی: علی بن عبداللہ سفیان شعیب بن غرقدہ حی عروہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَيَّ يُحَدِّثُونَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا يَشْتَرِي لَهُ بِهِ شَاةً فَاشْتَرَی لَهُ بِهِ شَاتَيْنِ فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ وَجَائَهُ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ فَدَعَا لَهُ بِالْبَرَکَةِ فِي بَيْعِهِ وَکَانَ لَوْ اشْتَرَی التُّرَابَ لَرَبِحَ فِيهِ قَالَ سُفْيَانُ کَانَ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ جَائَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْهُ قَالَ سَمِعَهُ شَبِيبٌ مِنْ عُرْوَةَ فَأَتَيْتُهُ فَقَالَ شَبِيبٌ إِنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ عُرْوَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَيَّ يُخْبِرُونَهُ عَنْهُ وَلَکِنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْخَيْرُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِي الْخَيْلِ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ وَقَدْ رَأَيْتُ فِي دَارِهِ سَبْعِينَ فَرَسًا قَالَ سُفْيَانُ يَشْتَرِي لَهُ شَاةً کَأَنَّهَا أُضْحِيَّةٌ
علی بن عبداللہ سفیان شعیب بن غرقدہ حی حضرت عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک اشرفی دی کہ ایک بکری آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے خرید کر لائیں چنانچہ انہوں نے ایک اشرفی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے دو بکریاں خریدیں۔ ایک بکری کو تو ایک اشرفی میں فروخت کر دیا اور ایک اشرفی اور ایک بکری آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لا کر دے دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لئے ان کی بیع میں برکت کی دعا کی جس کا یہ اثر ہوا کہ وہ اگر مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی ان کو فائدہ ہوتا ایک دوسری روایت میں حضرت عروہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ گھوڑے کی پیشانیوں میں قیامت تک خیر و برکت رکھ دی گئی ہے راوی کا بیان ہے کہ میں نے عروہ کے گھر میں ستر گھوڑے دیکھے۔ سفیان فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں جو بکری خریدنے کا ذکر ہے شاید وہ بکری قربانی کے لئے ہو گی۔
Narrated 'Urwa:
That the Prophet gave him one Dinar so as to buy a sheep for him. 'Urwa bought two sheep for him with the money. Then he sold one of the sheep for one Dinar, and brought one Dinar and a sheep to the Prophet. On that, the Prophet invoked Allah to bless him in his deals. So 'Urwa used to gain (from any deal) even if he bought dust. (In another narration) 'Urwa said, "I heard Allah's Apostle saying, "There is always goodness in horses till the Day of Resurrection." (The subnarrator added, "I saw 70 horses in 'Urwa's house.') (Sufyan said, "The Prophet asked 'Urwa to buy a sheep for him as a sacrifice.")