صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 886

مشرکین کی خواہش تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو کوئی معجزہ دکھلائیں اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو شق القمر کا معجزہ دکھلایا۔

راوی: خلف بن خالد القرشی بکر بن مضر جعفر بن ربیعہ عراک بن مالک عبیداللہ بن مسعود ابن عباس

حَدَّثَنِي خَلَفُ بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ الْقَمَرَ انْشَقَّ فِي زَمَانِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

خلف بن خالد القرشی بکر بن مضر جعفر بن ربیعہ عراک بن مالک عبیداللہ بن مسعود حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چاند کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے۔

Narrated Ibn 'Abbas:
The moon was split into two parts during the lifetime of the Prophet.

یہ حدیث شیئر کریں