صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 884

مشرکین کی خواہش تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو کوئی معجزہ دکھلائیں اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو شق القمر کا معجزہ دکھلایا۔

راوی: صدقہ ابن عیینہ ابن ابی نجیح مجاہد ابومعمر عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شِقَّتَيْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْهَدُوا

صدقہ ابن عیینہ ابن ابی نجیح مجاہد ابومعمر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چاند شق ہوا یعنی درمیان سے اس کے دو ٹکڑے ہو گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (کافروں سے) فرمایا کہ گواہ رہو۔

Narrated Abdullah bin Masud:
During the lifetime of the Prophet the moon was split into two parts and on that the Prophet said, "Bear witness (to thus)."

یہ حدیث شیئر کریں