صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 855

اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان

راوی: محمد بن عبدالرحیم ابومعمر اسمٰعیل بن ابراہیم ابواسامہ شعبہ ابوتیاح ابوزرعہ ابوہریرہ

حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهْلِکُ النَّاسَ هَذَا الْحَيُّ مِنْ قُرَيْشٍ قَالُوا فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ لَوْ أَنَّ النَّاسَ اعْتَزَلُوهُمْ قَالَ مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ سَمِعْتُ أَبَا زُرْعَةَ

محمد بن عبدالرحیم ابومعمر اسماعیل بن ابراہیم ابواسامہ شعبہ ابوتیاح ابوزرعہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ قبیلہ قریش عام لوگوں کو ہلاک کر دے گا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کاش لوگ ان سے علیحدہ رہتے۔ محمود نے کہا کہ بذریعہ ابوداؤد شعبہ ابوتیاح ابوزرعہ سے میں نے سنا۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "This branch from Quraish will ruin the people." The companions of the Prophet asked, "What do you order us to do (then)?" He said, "I would suggest that the people keep away from them.''

یہ حدیث شیئر کریں