اس شخص کے بیان میں جس کے دونوں پاؤں راہ اللہ میں غبار آلود ہو جائیں، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اہل مدینہ اور اہل اعراب کو جو ان کے گرد رہتے ہیں یہ حق نہیں کہ رسول اللہ سے پیچھے رہیں، آیت ان اللہ لا یضیع اجر المحسنین تک۔
راوی: اسحق , محمد بن مبارک , یحیی بن حمزہ , یزید بن ابی مریم , عبایہ بن رافع بن خدیج , ابوعبس جن کا نام عبدالرحمن بن جبیر
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا عَبَايَةُ بْنُ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْسٍ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَبْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا اغْبَرَّتْ قَدَمَا عَبْدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَمَسَّهُ النَّارُ
اسحاق ، محمد بن مبارک، یحیی بن حمزہ، یزید بن ابی مریم، عبایہ بن رافع بن خدیج، ابوعبس جن کا نام عبدالرحمن بن جبیر ہے سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ تعالیٰ کی راہ میں چلتے چلتے غبار آلود ہو جائیں، تو اس کو آگ نہ چھوئے گی۔
Narrated Abu Abs:
(who is 'Abdur-Rahman bin Jabir) Allah's Apostle said," Anyone whose both feet get covered with dust in Allah's Cause will not be touched by the (Hell) fire."