اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
راوی: محمد احمد اسرائیل منصور ابراہیم علقمہ عبداللہ (بن مسعود)
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا نَعُدُّ الْآيَاتِ بَرَکَةً وَأَنْتُمْ تَعُدُّونَهَا تَخْوِيفًا کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَلَّ الْمَائُ فَقَالَ اطْلُبُوا فَضْلَةً مِنْ مَائٍ فَجَائُوا بِإِنَائٍ فِيهِ مَائٌ قَلِيلٌ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَی الطَّهُورِ الْمُبَارَکِ وَالْبَرَکَةُ مِنْ اللَّهِ فَلَقَدْ رَأَيْتُ الْمَائَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَقَدْ کُنَّا نَسْمَعُ تَسْبِيحَ الطَّعَامِ وَهُوَ يُؤْکَلُ
محمد بن اسمائیل ، احمد اسرائیل منصور ابراہیم علقمہ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بن مسعود) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم لوگ (یعنی صحابہ) آیات قرآن یا معجزات نبوی کو باعث برکت قرار دیتے تھے اور تم لوگ باعث خوف (یعنی کافروں کے ڈرانے کا سبب) سمجھتے ہو۔ (ایک مرتبہ) ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے۔ کہ پانی کم ہو گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ کہیں سے تھوڑا سا بچا ہوا پانی لاؤ چنانچہ صحابہ ایک برتن جس میں تھوڑا سا بچا ہوا پانی تھا لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس برتن میں اپنا ہاتھ ڈالا اور فرمایا! پاک کرنے والے بابرکت پانی کی طرف آؤ۔ اور برکت اللہ کی طرف سے ہے۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگلیوں سے پانی ابل رہا ہے اور ہم کھانے کی تسبیح بھی (بطور معجزہ کبھی کبھی) سنا کرتے تھے جو کھایا جاتا تھا۔
Narrated 'Abdullah:
We used to consider miracles as Allah's Blessings, but you people consider them to be a warning. Once we were with Allah's Apostle on a journey, and we ran short of water. He said, "Bring the water remaining with you." The people brought a utensil containing a little water. He placed his hand in it and said, "Come to the blessed water, and the Blessing is from Allah." I saw the water flowing from among the fingers of Allah's Apostle , and no doubt, we heard the meal glorifying Allah, when it was being eaten (by him).