اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
راوی: محمد ابوعدی سعید قتادہ انس
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَائٍ وَهُوَ بِالزَّوْرَائِ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ فَجَعَلَ الْمَائُ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ قَالَ قَتَادَةُ قُلْتُ لِأَنَسٍ کَمْ کُنْتُمْ قَالَ ثَلَاثَ مِائَةٍ أَوْ زُهَائَ ثَلَاثِ مِائَةٍ
محمد ابوعدی سعید قتادہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی کا ایک برتن لایا گیا (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ کے بازار کے نزدیک) مقام زوراء میں تشریف فرما تھے اس برتن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ رکھ دیا اور پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے ابلنے لگا جس سے تمام لوگوں نے وضو کر لیا قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ تم لوگ کس قدر تھے انہوں نے کہا تین سو یا تین سو کے قریب۔
Narrated Anas:
A bowl of water was brought to the Prophet while he was at Az-Zawra. He placed his hand in it and the water started flowing among his fingers. All the people performed ablution (with that water). Qatada asked Anas, "How many people were you?" Anas replied, "Three hundred or nearly three-hundred."