صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 819

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان

راوی: قتیبہ بن سعید بکر بن مضر جعفر بن ربیعہ اعرج عبداللہ بن مالک اسدی

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِکٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ الْأَسْدِيِّ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ فَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّی نَرَی إِبْطَيْهِ قَالَ وَقَالَ ابْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا بَکْرٌ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ

قتیبہ بن سعید بکر بن مضر جعفر بن ربیعہ اعرج حضرت عبداللہ بن مالک اسدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے (جن کی والدہ بحینہ) تھیں روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کشادہ رکھتے تھے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں بغلوں کو دیکھ لیتے تھے۔

Narrated 'Abdullah bin Malik bin Buhaina Al-Asdi:
When the Prophet prostrated, he used to keep his arms so widely apart that we used to see his armpits. (The sub-narrator, Ibn Bukair said, "The whiteness of his armpits.")

یہ حدیث شیئر کریں