صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 805

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان

راوی: حفص شعبہ ابواسحق براء بن عازب

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْبُوعًا بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْکِبَيْنِ لَهُ شَعَرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنِهِ رَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ قَالَ يُوسُفُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ إِلَی مَنْکِبَيْهِ

حفص شعبہ ابواسحاق حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم میانہ قد تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں مونڈھوں کے درمیان بہت کشادگی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک کے بال کانوں کی لو تک تھے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (ایک مرتبہ سرخ دھاریدار) لباس میں دیکھا میں نے کبھی کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ حسین نہیں دیکھا ہے یوسف بن ابی اسحاق اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک کے بال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں تک پہنچے تھے۔

Narrated Al-Bara:
The Prophet was of moderate height having broad shoulders (long) hair reaching his ear-lobes. Once I saw him in a red cloak and I had never seen a more handsome than him."

یہ حدیث شیئر کریں