صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 802

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان

راوی: عبداللہ مالک ربیعہ بن ابوعبدالرحمن

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلَا بِالْقَصِيرِ وَلَا بِالْأَبْيَضِ الْأَمْهَقِ وَلَيْسَ بِالْآدَمِ وَلَيْسَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلَا بِالسَّبْطِ بَعَثَهُ اللَّهُ عَلَی رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً فَأَقَامَ بِمَکَّةَ عَشْرَ سِنِينَ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ فَتَوَفَّاهُ اللَّهُ وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَائَ

عبداللہ مالک ربیعہ بن ابو عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے وہ کہتے ہیں میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (نہ تو بہت لمبے قد کے تھے نہ پست قد (بلکہ میانہ قد کے تھے) اور نہ تو بالکل سفید رنگ کے تھے نہ گندمی رنگ کے نہ تو بہت پیچ دار بال تھے نہ بالکل سیدھے (بلکہ ان دونوں کے درمیان تھے) چالیس سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ نے نبوت سے سرفراز کیا نبوت ملنے کے بعد دس سال مکہ میں مقیم رہے اور دس سال مدینہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وفات دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہ تھے۔

Narrated Anas:
Allah's Apostle was neither very tall nor short, neither absolutely white nor deep brown. His hair was neither curly nor lank. Allah sent him (as an Apostle) when he was forty years old. Afterwards he resided in Mecca for ten years and in Medina for ten more years. When Allah took him unto Him, there was scarcely twenty white hairs in his head and beard.

یہ حدیث شیئر کریں