اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے نبی آپ کہہ دیجئے، کہ تم ہمارے لئے دو اچھی چیزوں میں سے ایک کا انتظار کرتے ہو، اور لڑائی ڈول کی طرح ہے۔
راوی: یحیی بن بکیر , لیث یونس , ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ هِرَقْلَ قَالَ لَهُ سَأَلْتُکَ کَيْفَ کَانَ قِتَالُکُمْ إِيَّاهُ فَزَعَمْتَ أَنَّ الْحَرْبَ سِجَالٌ وَدُوَلٌ فَکَذَلِکَ الرُّسُلُ تُبْتَلَی ثُمَّ تَکُونُ لَهُمْ الْعَاقِبَةُ
یحیی بن بکیر، لیث یونس، ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے روایت کرتے ہیں کہ ابوسفیان ابن حرب سے ہرقل نے کہا کہ میں نے تم سے پوچھا تھا کہ تمہاری جنگ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کس طرح رہتی ہے تم نے کہا کہ لڑائی ڈول کی طرح ہے کبھی ہمارے ہاتھ میں کبھی ان کے ہاتھ میں ہاں تمام رسولوں کی اسی طرح آزمائش ہوتی ہے پھر انجام خیر ان ہی کے لئے ہوتا ہے، جو اللہ والے ہیں۔
Narrated Abdullah bin Abbas:
That Abu Sufyan told him that Heraclius said to him, "I asked you about the outcome of your battles with him (i.e. the Prophet ) and you told me that you fought each other with alternate success. So the Apostles are tested in this way but the ultimate victory is always theirs.