آب زم زم کا بیان
راوی: سلیمان حماد ایوب محمد ابوہریرہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ أَسْلَمُ وَغِفَارُ وَشَيْئٌ مِنْ مُزَيْنَةَ وَجُهَيْنَةَ أَوْ قَالَ شَيْئٌ مِنْ جُهَيْنَةَ أَوْ مُزَيْنَةَ خَيْرٌ عِنْدَ اللَّهِ أَوْ قَالَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أَسَدٍ وَتَمِيمٍ وَهَوَازِنَ وَغَطَفَانَ
سلیمان حماد ایوب محمد حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسلم اور غفار کے لوگ اور مزینہ اور جہینہ کے کچھ لوگ یا (یہ فرمایا) جہینہ مزینہ کے کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یا (فرمایا) قیامت کے دن اسد تمیم ہوازن اور غطفان سے بہت اچھے ہونگے۔