صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 773

قوم کے بھانجہ اور غلام کو اسی قوم میں شمار کرنے کا بیان

راوی: سلیمان بن شعبہ قتادہ انس

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارَ فَقَالَ هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ قَالُوا لَا إِلَّا ابْنُ أُخْتٍ لَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ

سلیمان بن شعبہ قتادہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کی مجلس میں کہا آج اس مجلس میں تمہارے علاوہ اور دوسری قوم کا شخص بھی موجود ہے؟ سب نے ایک آواز ہو کر عرض کیا! سوائے ہمارے بھانجے کے اور کوئی دوسرا شریک نہیں ہے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بھانجے بھی اپنے ماموؤں کی قوم میں سے ہیں۔

Narrated Anas:
The Prophet sent for the Ansar (and when they came), he asked, 'Is there any stranger amongst you?" They said, "No except the son of our sister." Allah's Apostle said, "The son of the sister of some people belongs to them."

یہ حدیث شیئر کریں