صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 762

قریش کی زبان میں قرآن مجید کے نزول کا بیان

راوی: عبدالعزیز ابراہیم ابن شہاب انس

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ عُثْمَانَ دَعَا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَسَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ فَنَسَخُوهَا فِي الْمَصَاحِفِ وَقَالَ عُثْمَانُ لِلرَّهْطِ الْقُرَشِيِّينَ الثَّلَاثَةِ إِذَا اخْتَلَفْتُمْ أَنْتُمْ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ فِي شَيْئٍ مِنْ الْقُرْآنِ فَاکْتُبُوهُ بِلِسَانِ قُرَيْشٍ فَإِنَّمَا نَزَلَ بِلِسَانِهِمْ فَفَعَلُوا ذَلِکَ

عبدالعزیز ابراہیم ابن شہاب حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زید بن ثابت اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سعید بن عاص اور عبدالرحمن بن حارث بن ہشام کو بلایا پھر ان لوگوں نے قرآن مصحفوں میں لکھا اور حضرت عثمان نے قریش کے تین آدمیوں سے کہہ دیا تھا کہ جب تم لوگوں سے اور زید بن ثابت سے قرآن کے کسی مقام پر اختلاف واقع ہو تو اس کو قریش کی زبان میں لکھنا اس لئے کہ قرآن قریش کی زبان میں نازل ہوا ہے چنانچہ ان لوگوں نے ایسا ہی کیا۔

Narrated Anas:
Uthman called Zaid bin Thabit, Abdullah bin Az-Zubair, Said bin Al-'As and 'AbdurRahman bin Al-Harith bin Hisham, and then they wrote the manuscripts of the Holy Qur'an in the form of book in several copies. 'Uthman said to the three Quraishi persons. " If you differ with Zaid bin Thabit on any point of the Quran, then write it in the language of Quraish, as the Quran was revealed in their language." So they acted accordingly. (Said bin Thabit was an Ansari and not from Quraish ).

یہ حدیث شیئر کریں