صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 755

اس باب میں کوئی سرخی نہیں ہے۔

راوی: علی سفیان اسمٰعیل قیس ابومسعود

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مِنْ هَا هُنَا جَائَتْ الْفِتَنُ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَالْجَفَائُ وَغِلَظُ الْقُلُوبِ فِي الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ عِنْدَ أُصُولِ أَذْنَابِ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ فِي رَبِيعَةَ وَمُضَرَ

علی سفیان اسماعیل قیس حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ اسی طرف یعنی مشرق کی طرف سے فتنے اٹھیں گے ظلم اور سنگدلی شتر بانوں میں ہے یعنی اونی خیموں والوں کے ہاں اونٹ اور گائے کی دموں کے پاس یعنی ربیعہ اور مضر کے قبیلہ میں ہے۔

Narrated Abi Mas'ud:
The Prophet said, "From this side from the east, afflictions will appear. Rudeness and lack of mercy are characteristics of the rural bedouins who are busy with their camels and cows (and pay no attention to religion). Such are the tribes of Rabi'a and Mudar."

یہ حدیث شیئر کریں