اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔
راوی: احمد زہیر منصور ربعی بن حراش ابومسعود
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ عَنْ زُهَيْرٍ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ عُقْبَةُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِمَّا أَدْرَکَ النَّاسُ مِنْ کَلَامِ النُّبُوَّةِ إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَافْعَلْ مَا شِئْتَ
احمد زہیر منصور ربعی بن حراش حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جن کو عقبہ کے نام سے یاد کرتے ہیں بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کلمات نبوت میں سے جو لوگوں نے پایا ہے یہ جملہ بھی ہے إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَافْعَلْ مَا شِئْتَ۔ یعنی جب تم کو حیاء نہ رہے تو جو چاہے کر ڈال۔
Narrated Abu Masud Uqba:
The Prophet said, "One of the sayings of the prophets which the people have got, is. 'If you do not feel ashamed, then do whatever you like."