فرمان خداوندی اور بیشک یونس پیغمبروں میں سے ہیں ملیم تک مجاہد نے کہا ملیم یعنی گناہگار المشحون یعنی بھری ہوئی اور لدی ہوئی سو اگر وہ تسبیح پڑھنے والے نہ ہوتے الایۃ فنبذناہ بالعراء یعنی ہم نے انہیں زمین میں ڈالا اور وہ بیمار تھے اور ہم نے ان کے قریب ایک بغیر تنا والا درخت جیسے کدور وغیرہ پیدا کر دیا یقطین بغیر تنا کے درخت جیسے کدور وغیرہ اور ہم نے یونس کو ایک لاکھ یا اس سے زیادہ آدمیوں کے پاس بھیجا پھر وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں کچھ دنوں تک نفع اندوز کیا اور (اے محمد) تم مچھلی والے کی طرح نہ ہوجانا جب انہوں نے اللہ کو پکارا اور وہ سخت غمزدہ تھے مکظوم کظیم یعنی غمزدہ ۔
راوی: ابو الولید شعبہ سعد بن ابراہیم حمید بن عبدالرحمان ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّی
ابو الولید شعبہ سعد بن ابراہیم حمید بن عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ کسی بندہ (مومن) کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ یہ کہے کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "None should say that I am better than Yunus bin Matta."