آیت کریمہ بیشک یوسف اور ان کے بھائیوں (کے قصہ) میں پوچھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں کا بیان
راوی: بدل بن محبر شعبہ سعد بن ابراہیم عروہ بن زبیر عائشہ
حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا مُرِي أَبَا بَکْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ قَالَتْ إِنَّهُ رَجُلٌ أَسِيفٌ مَتَی يَقُمْ مَقَامَکَ رَقَّ فَعَادَ فَعَادَتْ قَالَ شُعْبَةُ فَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ إِنَّکُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ
بدل بن محبر شعبہ سعد بن ابراہیم عروہ بن زبیر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا ابوبکر کو کہیں کہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں انہوں نے عرض کیا وہ رقیق القلب انسان ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کھڑے ہونگے تو رقت طاری ہو جائے گی (اور نماز نہ پڑھا سکیں گے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی فرمایا تو عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بھی وہی جواب دیا شعبہ کہتے ہیں کہ تیسری یا چوتھی دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یوسف کی ہم نشین عورتوں کی طرح ہو ابوبکر سے نماز پڑھانے کو کہو۔
Narrated 'Aisha:
That the Prophet said (to her). "Order Abu Bakr to lead the people in prayer." She replied," Abu Bakr is a soft-hearted person and when he stands at your place, he will weep (so he will not be able to lead the prayer)." The Prophet repeated the same order and she gave the same reply. The narrator, Shuba said that the Prophet said on the third or fourth time. "You are (like) the female companions of Joseph. Order Abu Bakr to lead the prayer. "