آیت کریمہ جب لوط علیہ السلام کے پاس فرشتے آئے تو انہوں نے کہا کہ تم اجنبی لوگ ہو کا بیان برکنہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ تھے کیونکہ وہ ان کی قوت (بازو) تھے ترکنوا کے معنی تم مائل ہوتے ہو انکرھم نکرہم اور استنکرھم کے ایک ہی معنی ہیں یھرعون کے معنی وہ دوڑتے تھے دابر کے معنی آخر صیحہ کے معنی ہلاک کرنے والی آواز للمتوسمین کے معنی دیکھنے والوں کے لبسبیل یعنی راستہ میں ۔
راوی: محمود ابواحمد سفیان ابواسحق اسود عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ
محمود ابواحمد سفیان ابواسحاق اسود حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ (دال سے) پڑھا ہے۔
Narrated 'Abdullah:
The Prophet recited:– 'Hal-min-Muddakir' (54.15) (Is there any that will remember) (and avoid evil).