صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 634

آیت کریمہ کا بیان (اور ہم نے) لوط کو رسول اللہ بن کر بھیجا) جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم کیوں بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو حالانکہ تم دیکھ رہے ہو، تم کیوں عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس للچاتے ہوئے آتے ہو؟ کچھ بھی نہیں تم تو جاہل لوگ ہو تو ان کی قوم کا جواب صرف یہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ تو بڑا تقدس جھاڑتے ہیں تو ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو ان کی بیوی کے علاوہ نجات دی ہم نے ان کی بیوی کو مقرر کر دیا تھا رہ جانے والوں میں سے اور ہم نے ان پر (پتھروں کا) برساؤ برسایا پس کتنا برا تھا ڈرائے ہوؤں کا یہ برساؤ۔

راوی: ابو الیمان شعیب ابوالزناد اعرج ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَغْفِرُ اللَّهُ لِلُوطٍ إِنْ کَانَ لَيَأْوِي إِلَی رُکْنٍ شَدِيدٍ

ابو الیمان شعیب ابوالزناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ لوط علیہ السلام کی مغفرت کرے وہ ایک مضبوط رکن کی پناہ لینا چاہتے تھے۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "May Allah forgive Lot: He wanted to have a powerful support."

یہ حدیث شیئر کریں