صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 626

یزفون یعنی تیز چلنے کا بیان

راوی: عبداللہ بن یوسف مالک ابن شہاب سالم بن عبداللہ ابن ابوبکر عبداللہ بن عمر عائشہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ أَبِي بَکْرٍ أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ قَوْمَکِ لَمَّا بَنَوْا الْکَعْبَةَ اقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَرُدُّهَا عَلَی قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِکِ بِالْکُفْرِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لَئِنْ کَانَتْ عَائِشَةُ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أُرَی أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَکَ اسْتِلَامَ الرُّکْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحِجْرَ إِلَّا أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يُتَمَّمْ عَلَی قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ

عبداللہ بن یوسف مالک ابن شہاب سالم بن عبداللہ ابن ابوبکر عبداللہ بن عمر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (اے عائشہ) کیا تم نہیں دیکھتی ہو کہ تمہاری قوم نے کعبہ کی تعمیر کی تو انہوں نے ابراہیم کی بنیاد سے کم تعمیر کیا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے بنیاد ابراہیمی پر کیوں نہیں کر دیتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تمہاری قوم کا زمانہ کفر سے قریب نہ ہوتا (تو میں ایسا کر دیتا) عبداللہ بن عمر نے کہا کہ اگر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ حدیث (درحقیقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حطیم کے قریب دونوں رکنوں کو اس وجہ سے نہیں چھووا کہ کعبہ بنیاد ابراہیمی پر پورا نہیں بنایا گیا اور اسماعیل علیہ السلام نے عبداللہ بن محمد بن ابوبکر کہا ہے۔

Narrated 'Aisha:
(the wife of the Prophet) Allah's Apostle said (to her). "Don't you see that when your folk built the Ka'ba, they did not build it on all the foundations built by Abraham?" I said, "O Allah's Apostle! Why don't we rebuild it on the foundations of Abraham?" He said. "But for the fact that your folk have recently given up infidelity (I would have done so)."
Narrated Ibn Umar: Aisha must have heard this from Allah's Apostle for I see that Allah's Apostle used not to touch the two corners facing Al-Hijr only because the House had not been built on the foundations of Abraham''

یہ حدیث شیئر کریں