یزفون یعنی تیز چلنے کا بیان
راوی: احمد بن سعید ابو عبیداللہ وہب بن جریر ان کے والد ایوب عبداللہ بن سعید بن جبیر ان کے والد ابن عباس ما
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَرْحَمُ اللَّهُ أُمَّ إِسْمَاعِيلَ لَوْلَا أَنَّهَا عَجِلَتْ لَکَانَ زَمْزَمُ عَيْنًا مَعِينًا قَالَ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَمَّا کَثِيرُ بْنُ کَثِيرٍ فَحَدَّثَنِي قَالَ إِنِّي وَعُثْمَانَ بْنَ أَبِي سُلَيْمانَ جُلُوسٌ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ مَا هَکَذَا حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ وَلَکِنَّهُ قَالَ أَقْبَلَ إِبْرَاهِيمُ بِإِسْمَاعِيلَ وَأُمِّهِ عَلَيْهِمْ السَّلَام وَهِيَ تُرْضِعُهُ مَعَهَا شَنَّةٌ لَمْ يَرْفَعْهُ
احمد بن سعید ابو عبیداللہ وہب بن جریر ان کے والد ایوب عبداللہ بن سعید بن جبیر ان کے والد حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اسماعیل کی والدہ پر رحم فرمائے اگر وہ جلدی نہ کرتیں تو زمزم ایک جاری چشمہ ہوتا انصاری کہتے ہیں کہ ہم سے ابن جریج نے بیان کیا رہے کثیر بن کثیر تو انہوں نے یہ بیان کیا کہ میں اور عثمان بن ابی سلیمان سعید بن جبیر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے کہا کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے مجھ سے ایسے بیان نہیں کیا بلکہ یہ فرمایا کہ ابراہیم اسماعیل اور ان کی والدہ کو لے کر آئے اور وہ انہیں دودھ پلاتی تھیں اور ان کے ساتھ ایک چھوٹی سی مشک بھی تھی اس حدیث کو انہوں نے مرفوعاً بیان نہیں کیا پھر ہاجرہ اور اسماعیل کو حضرت ابراہیم علیہ السلام لے کر آئے۔
Narrated Ibn 'Abbas:
The Prophet said, "May Allah bestow His Mercy on the mother of Ishmael! Had she not hastened (to fill her water-skin with water from the Zam-zam well). Zam-zam would have been a stream flowing on the surface of the earth." Ibn 'Abbas further added, "(The Prophet) Abraham brought Ishmael and his mother (to Mecca) and she was suckling Ishmael and she had a water-skin with her.'