صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ وصیتوں کا بیان ۔ حدیث 50

مسجد کے لئے زمین وقف کرنے کا بیان

راوی: اسحق عبد الصمد , عبدالوارث ابوالتیاح , انس بن مالک

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ أَمَرَ بِبِنَائِ الْمَسْجِدِ وَقَالَ يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي بِحَائِطِکُمْ هَذَا قَالُوا لَا وَاللَّهِ لَا نَطْلُبُ ثَمَنَهُ إِلَّا إِلَی اللَّهِ عزوجل

اسحاق عبد الصمد، عبدالوارث ابوالتیاح، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد بنانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ اے بنی نجار تم اپنا یہ باغ میرے ہاتھ فروخت کر ڈالو ان لوگوں نے کہا اللہ کی قسم ہم اس کی قیمت اللہ کے سوا اور کسی سے نہیں لیں گے۔

Narrated Anas bin Malik:
When Allah's Apostle came to Medina, he ordered that a mosque be built. He said, "O Bani An-Najjar! Suggest me a price for the garden of yours." They replied, "By Allah, we will not ask its price except from Allah."

یہ حدیث شیئر کریں