فرشتوں کا بیان حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن سلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ تمام فرشتوں میں جبرئیل یہودیوں کے دشمن ہیں ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لنحن الصافون یعنی فرشتے۔
راوی: آدم شیبان یحیی بن ابی کثیر ابوسلمہ ابوہریرہ
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ دَعَتْهُ خَزَنَةُ الْجَنَّةِ أَيْ فُلُ هَلُمَّ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ ذَاکَ الَّذِي لَا تَوَی عَلَيْهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْجُو أَنْ تَکُونَ مِنْهُمْ
آدم شیبان یحیی بن ابی کثیر ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو کوئی ایک طرح کی چیزوں کا جوڑا جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا تو اسے جنت کے خازن (ہر طرف سے) بلائیں گے کہ اے فلاں یہاں آؤ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ اس شخص پر تو پھر کوئی خوف و ہلاکت کا اندیشہ نہیں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ تم انہیں میں سے ہو گے۔
Narrated Abu Huraira:
I heard the Prophet saying, "Who ever spends a couple (of objects) in Allah's cause, will be called by the Gatekeepers of Paradise who will say, "O so-and-so, come on!" Abu Bakr said, "Such a person will never perish or be miserable' The Prophet said, "I hope you will be among such person."