نیک اور بد کار سے غداری کرنے والے پر گناہ کا بیان
راوی: ابو الولید شعبہ سلیمان الاعمش ابووائل عبداللہ ثابت انس
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَعَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِکُلِّ غَادِرٍ لِوَائٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَحَدُهُمَا يُنْصَبُ وَقَالَ الْآخَرُ يُرَی يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ
ابو الولید شعبہ سلیمان الاعمش ابووائل عبداللہ ثابت انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے قیامت کے دن ہر غدار کے لئے ایک جھنڈا ہوگا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انس رضی اللہ عنہما سے میں سے ایک کہتے ہیں کہ وہ جھنڈا نصب کیا جائے گا اور دوسرے فرماتے ہیں کہ وہ جھنڈا اس غدار کی پہچان کے لئے بلند کیا جائے گا۔
Narrated Anas:
The Prophet said, ''Every betrayer will have a flag on the Day of Resurrection" One of the two sub-narrators said that the flag would be fixed, and the other said that it would be shown on the Day of Resurrection, so that the betrayer might be recognized by it.