واقف کیا اپنے وقف سے منتفع ہو سکتا ہے؟ حضرت عمر نے اپنے وقف میں یہ شرط کی دی تھی، کہ وقف کے متولی پر کچھ گناہ نہیں کہ وہ اس میں سے کھائے اور وقف کا متولی کبھی خود وقف کرنیوالا ہوتا ہے، اور کبھی کوئی دوسرا اور اسی طرح کوئی شخص قربانی کا جانور یا کسی اور چیز کی اللہ کیلئے نذر مانے، تو اس کیلئے جائز ہے کہ اس نفع اٹھائے جیسا کہ اس کا غیر اس سے نفع اٹھا تا، اگرچہ اس نے کوئی شرط نہ کی۔
راوی: اسمٰعیل , مالک ابولزناد , اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ
اسماعیل، مالک، ابولزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کی ایک آدمی قربانی کے جانور کو ہانک رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس پر سوار ہو جا اس نے عرض کیا یہ تو قربانی کا جانور ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس پر سوار ہو جا، دوسری یا تیسری بار فرمایا کہ تیری خرابی ہو۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle saw a man driving a Badana and said to him, "Ride on it," and on the second or the third time he added, "Woe to you."