آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قراء صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ۔
راوی: صدقہ بن فضل , یحیی , سفیان , حبیب بن ابی ثابت , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ أُبَيٌّ أَقْرَؤُنَا وَإِنَّا لَنَدَعُ مِنْ لَحَنِ أُبَيٍّ وَأُبَيٌّ يَقُولُ أَخَذْتُهُ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَتْرُکُهُ لِشَيْئٍ قَالَ اللَّهُ تَعَالَی مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا
صدقہ بن فضل، یحیی ، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے کہا کہ ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہم میں سب سے بڑے قاری ہیں اور ہم ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بعض قرأت کو چھوڑ دیتے ہیں لیکن ابی کہتے ہیں کہ میں نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دہن مبارک سے سیکھا ہے اس لئے ہم اس کو کسی بناء پر چھوڑ نہیں سکتے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس آیت کو ہم منسوخ کردیتے ہیں یا بھلا دیتے ہیں تو اس سے بہتر یا اس کے مثل ہم دیتے ہیں۔
Narrated Ibn 'Abbas: 'Umar said, Ubai was the best of us in the recitation (of the Qur'an) yet we leave some of what he recites.' Ubai says, 'PI have taken it from the mouth of Allah's Apostle and will not leave for anything whatever." But Allah said