اس امر کا بیان کہ جبریل علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن پیش کرتے تھے دور کرتے تھے اور مسروق نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے انہوں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نقل کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے چپکے سے فرمایا کہ جبریل میرے سامنے قرآن سال بھر میں ایک مرتبہ دور کرتے لیکن اس سال میرے سامنے دوبار دور کیا میرا خیال ہے کہ اب میری وفات کا وقت قریب آچکا ہے ۔
راوی: خالد بن یزید , ابوبکر , ابوحصین , ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ يَعْرِضُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ کُلَّ عَامٍ مَرَّةً فَعَرَضَ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ فِي الْعَامِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ وَکَانَ يَعْتَکِفُ کُلَّ عَامٍ عَشْرًا فَاعْتَکَفَ عِشْرِينَ فِي الْعَام الَّذِي قُبِضَ فِيهِ
خالد بن یزید، ابوبکر، ابوحصین، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں کے بیان کیا کہ جبرائیل علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن ہر سال میں ایک بار پیش کرتے تھے لیکن جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس سال دوبار آپ پر پیش کیا گیا اور ہر سال دس دن آپ اعتکاف کرتے تھے لیکن جس سال آپ کی وفات ہوئی اس سال آپ نے بیس دن اعتکاف کیا ہے۔
Narrated Abu-Huraira: Gabriel used to repeat the recitation of the Qur'an with the Prophet once a year, but he repeated it twice with him in the year he died. The Prophet used to stay in I'tikaf for ten days every year (in the month of Ramadan), but