صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 2214

تفسیر سورت قل اعوذ برب الناس اور ابن عباس نے وسو اس کی تفسیر میں منقول ہے کہ بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو شیطان اس کو چھوتا ہے اگر اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے توبھاگ جاتا ہے اور اگر اللہ کا ذکر نہ کیا جائے تو اس کے قلب پر جم جاتا ہے۔

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , عبدہ بن ابی لبابہ , زر بن حبیش سے اور عاصم زر

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ح وَحَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ زِرٍّ قَالَ سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ قُلْتُ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ إِنَّ أَخَاکَ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ کَذَا وَکَذَا فَقَالَ أُبَيٌّ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي قِيلَ لِي فَقُلْتُ قَالَ فَنَحْنُ نَقُولُ کَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

علی بن عبد اللہ، سفیان، عبدہ بن ابی لبابہ، زربن حبیش سے اور عاصم زر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ابی بن کعب سے کہا کہ اے ابوالمنذر! تمہارے بھائی ابن مسعود ایسا ایسا کہتے ہیں یعنی معوذتین قرآن سے نہیں تو ابی نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ مجھے کہا گیا تھا (کہ یہ قرآن میں سے ہیں) تو میں بھی وہی کہتا ہوں ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا اور ہم بھی وہی کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔

Narrated Zirr bin Hubaish:
I asked Ubai bin Ka'b, "O Abu AlMundhir! Your brother, Ibn Mas'ud said so-and-so (i.e., the two Mu'awwidh-at do not belong to the Quran)." Ubai said, "I asked Allah's Apostle about them, and he said, 'They have been revealed to me, and I have recited them (as a part of the Quran)," So Ubai added, "So we say as Allah's Apostle has said."

یہ حدیث شیئر کریں