تفسیر سورت قل اعوذ برب الفلق! مجاہد نے کہا غاسق سے مراد رات ہے اذا وعقب سے مراد آفتاب کا غروب ہونا ہے ابین من فرق و فلق الصبح صبح کے نمو دار ہونے اور پھٹنے سے زیادہ واضح ہے فرق اور فلق کے ایک ہی معنی ہیں وقب جب ہر چیز میں داخل ہو گیا اور تاریکی پھیل گئی۔
راوی: قتیبہ بن سعید , سفیان , عاصم و عبدہ , زربن حبیش
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ وَعَبْدَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ عَنْ الْمُعَوِّذَتَيْنِ فَقَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ قِيلَ لِي فَقُلْتُ فَنَحْنُ نَقُولُ کَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قتیبہ بن سعید، سفیان، عاصم و عبدہ، زربن حبیش سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے معوذتین کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے بتلایا گیا ہے کہ یہ قرآن میں سے ہیں میں بھی وہی کہتا ہوں چنانچہ ہم بھی وہی کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
Narrated Zirr bin Hubaish:
I asked Ubai bin Ka'b regarding the two Muwwidhat (Surats of taking refuge with Allah). He said, "I asked the Prophet about them, He said, 'These two Surats have been recited to me and I have recited them (and are present in the Quran).' So, we say as Allah's Apostle said (i.e., they are part of the Quran"