صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1991

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے نبی اپنی ازواج سے کہہ دیجئے کہ اگر تم دنیا کا عیش اور اس کی بہار پسند کرتی ہو تو آؤ میں تمہیں مال دے کر خوشی سے رخصت کر دوں تبرج کے معنی بناؤ سنگھار دکھانا سنۃ اللہ استنہا اپنا طریقہ۔

راوی: ابو الیمان , شعیب , زہری , ابوسلمۃ بن عبدالرحمن , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَهَا حِينَ أَمَرَهُ اللَّهُ أَنْ يُخَيِّرَ أَزْوَاجَهُ فَبَدَأَ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي ذَاکِرٌ لَکِ أَمْرًا فَلَا عَلَيْکِ أَنْ لَا تَسْتَعْجِلِي حَتَّی تَسْتَأْمِرِي أَبَوَيْکِ وَقَدْ عَلِمَ أَنَّ أَبَوَيَّ لَمْ يَکُونَا يَأْمُرَانِي بِفِرَاقِهِ قَالَتْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِکَ إِلَی تَمَامِ الْآيَتَيْنِ فَقُلْتُ لَهُ فَفِي أَيِّ هَذَا أَسْتَأْمِرُ أَبَوَيَّ فَإِنِّي أُرِيدُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ

ابو الیمان، شعیب، زہری، ابوسلمۃ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جس وقت یہ آیت (آیت تخیر) نازل ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے پہلے میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تم سے ایک بات کہتا ہوں مگر جواب میں جلدی مت کرنا اور اپنے والدین سے اچھی طرح دریافت کرکے جواب دینا حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اچھی طرح جانتے تھے کہ میرے والدین آپ کی فرقت اور مال کی محبت کو پسند نہ کریں گے پھر آپ نے فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے کہ (يٰ اَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ الخ) 33۔ الأحزاب : 59) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے خدمت میں عرض کیا یا رسول اللہ! میں والدین سے کیا پوچھوں میں تو آخرت کے عیش اور اللہ و رسول کو پسند کرتی ہوں مال کو نہیں۔

Narrated 'Aisha:
(the wife of the Prophet) Allah's Apostle came to me when Allah ordered him to give option to his wives. So Allah's Apostle started with me, saying, "I am going to mention to you something but you should not hasten (to give your reply) unless you consult your parents.' He knew that my parents would not order me to leave him. Then he said, "Allah says:–
"O Prophet! Say to your wives…" (33.28-29)
On that I said to him, "Then why should I consult my parents? Verily, I seek Allah, His Apostle and the Home of the Hereafter."

یہ حدیث شیئر کریں