صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1989

اللہ تعالیٰ کا قول کہ مومنوں میں ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے اللہ سے جو کہہ دیا اس میں پورے اترے اور بعض وقت کے منتظر ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی "نحبہ" اس کا عہد " اقطارھا " کناروں سے لاتوھا قبول کر لیں اس کو ۔

راوی: محمد بن بشار , محمد بن عبداللہ انصاری , ان کے والد , ثمامہ بن عبداللہ , انس بن مالک

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نُرَی هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي أَنَسِ بْنِ النَّضْرِ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ

محمد بن بشار، محمد بن عبداللہ انصاری، ان کے والد، ثمامہ بن عبد اللہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ یہ آیت انس بن نضر کے حق میں نازل ہوئی ہے کہ ایمانداروں میں وہ آدمی ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا عہد پورا کر دکھایا۔

Narrated Anas:
We think that the Verse: 'Among the Believers are men who have been true to their covenant with Allah.' was revealed in favor of Anas bin An-Nadir.

یہ حدیث شیئر کریں