اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان کو (متبنیٰ) ان کے باپوں کے نام سے پکارو۔
راوی: معلی بن اسد , عبدالعزیز , موسیٰ بن عقبہ , سالم بن عبداللہ , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا کُنَّا نَدْعُوهُ إِلَّا زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَتَّی نَزَلَ الْقُرْآنُ ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ
معلی بن اسد، عبدالعزیز، موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبد اللہ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زید بن حارثہ کو متبنی بنا لیا تھا اور ہم لوگ حضرت زید کو زید بن محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا کرتے تھے اس سلسلہ میں یہ آیت نازل ہوئی۔ ( اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَا ى ِهِمْ هُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِ الخ) 33۔ الأحزاب : 5) تو ہم نے اس طرح پکارنا چھوڑ دیا۔
Narrated Abdullah bin Umar:
We used not to call Zaid bin Haritha the freed slave of Allah's Apostle except Zaid bin Muhammad till the Qu'anic Verse was revealed: "Call them (adopted sons) by (the names of) their fathers. That is more than just in the Sight of Allah." (33.5)